ماریہ بی کوٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف ویڈیوبیان ماریہ بی کومہنگا پڑ گیا،26اگست کوطلب

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر ٹرانس جینڈر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا۔ ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی۔ ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں