ایشیا کپ کیلئے بھارتی کی 15اسکواڈ کااعلان۔بڑے ناموں کی واپسی

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )بھارت نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سوریا کمار یادو کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، جہاں بھارت اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف دبئی میں کرے گا۔

سوریا کمار یادو (کپتان)، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، جیتیش شرما، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، رنکو سنگھ شامل۔ ریزرو کھلاڑیوں میں پرسیدھ کرشنا، واشنگٹن سندر، ریان پراگ، دھروو جریال، یشسوی جیسوال شامل ہیں۔

 بھارت کے گروپ میچز میں پہلامقابلہ 10 ستمبر کو یو اے ای ہوگا،14 ستمبر  کوبھارت  پاکستان کےخلاف میچ کھیلے گا۔اتوار 19 سمتبر کوآخری میچ  عما ن سے ہوگا۔سپر فور  مرحلہ 20 سے 26 ستمبر  جبکہ فائنل82  ستمبر کودبئی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں