Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک) معروف کامیڈین، ٹی وی میزبان اور اداکار عادی عدیل امجد نے انکشاف کیا ہے کہ مرحومہ حمیرا اصغر کو انڈسٹری کے لیے زیادہ تر لوگ کم قبول کرتے تھے۔
عادی عدیل انجم نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے فیصل قریشی کی مہربانیوں کا اعتراف کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان کی وجہ سے ہی اداکار ہیں۔
ان کے مطابق انہیں ٹی وی پر فیصل قریشی کی وجہ سے کام کرنے کا موقع ملا، اگر وہ نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی شوبز کا حصہ نہیں بن سکتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں سچی دوستیاں نہیں ہوتیں، وہاں سب لوگ مطلب کے ہوتے ہیں ۔