Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان جس کو گندہ نالہ کہتے تھے آ ج وہ سب سے بڑا دریا ہے، موجودہ حکومت ہی سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی ذمہ دار ہےہم نے آنے والےممکنہ سیلاب کے لیے کوئی پلان مکمل نہیں کیا، سیلاب سے ہونے والے نقصان سے بچاؤ کیلئے ہماری تیاری ہی نہیں تھی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل پر سینئراینکرپرسن فرخ شہباز وڑایچ کے " پروگرام جوا ب دو" میں انکشاف کرتے ہوئے کہا، ہمارے ملک کوبیورکریسی کھا گئی،سب لوگ پیسہ بنانے میں مصروف ہیں ،سیاستدانوں کے حصے میں توصرف چوانیاں آتی ہیں ۔ وزیر دفاع کاپروگرام میں مزید کہنا تھا کہ، ملک میں نئے صوبے بننے چاہیے میں خلاف نہیں ہوں ، دوسری جانب موجودہ حکومت کی شکل میں ہائبرڈ نظام کے اچھے نتائج آ رہے ہیں ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی جانب سے آنے والے استعفوں کو ہم قبول کریں گے، انتشاری پارٹی کے ایسے استعفوں سے کچھ خاص فرق نہیں پڑنے والا،بس اتناہوگاان کی جگہ نئے لوگ جائیں گے۔
اگر ان کواستعفوں کااتنا ہی شوق ہے توخبرپختونخوااسمبلی سے استعفے دیں کر حکومت چھوڑ دیں ،اس جماعت کوجہاں سے پیسے ملتے ہیں وہاں سے نکلنےکانام بھی نہیں لیتے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں سڑکیں تعمیر کرنےوالے زیڈ کے ٹھیکیدار کا نام بھی بتا دیا مزید کہا کہ سیالکوٹ کی سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کرنے والےکمپنی کے پاس سینیٹ میں بھی ایک عہدہ ہے۔