بابراعظم ایشیا کپ سے ڈراپ، وکرانت گپتا بھی حق میں بول پڑے

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ایشیا کپ 2025 کے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے نے نہ صرف پاکستانی شائقین کرکٹ کو حیران کیا بلکہ بھارتی میڈیا کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بھارت کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا

پاکستان نے اپنی سب سے بڑی کرکٹنگ طاقت کو خود ہی کمزور کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہیہ کہنا کہ بابر کو صرف آرام دیا گیا ہے، دراصل حقیقت کو چھپانے کے مترادف ہے۔ یہ صرف بابر کی شکست نہیں بلکہ پورے کرکٹ سسٹم کی ناکامی ہے۔

وکرانت کے مطابق پاکستان کرکٹ ڈھانچہ بابر کو وہ اعتماد نہیں دے سکا جو ایک عالمی معیار کے بیٹر کو درکار ہوتا ہے۔بابر کو کسی نے یہ نہیں کہا کہ جاؤ، کھل کر رنز بناؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔بھارتی صحافی نے زور دیا کہبابر اعظم ان چند پاکستانی کرکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی کلاس منوائی، لیکن اپنے ہی ملک میں وہ سپورٹ سے محروم رہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہپاکستان کو بابر جیسے کھلاڑیوں کے گرد ٹیم کھڑی کرنی چاہیے، نہ کہ ان پر دباؤ ڈال کر باہر کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے اسکواڈ میں بابر اعظم کی غیر موجودگی پر سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے، اور شائقین کرکٹ اس فیصلے پر مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں