پاکستان 92رنز پرڈھیر۔33 سال بعد ویسٹ انڈیز نے سیریز میں شکست دیدی

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو 202 رنز سے شکست دے کر 33 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ کپتان شائی ہوپ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ جسٹن گرویوز نے آخر میں 43 رنز کی برق رفتار باری کھیل کر اسکور کو مضبوط کیا۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کے پانچ بیٹرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جن میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 18 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گوڈاکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ نسیم شاہ نے 6 اور حسین طلعت نے 1 رن بنایا۔یہ شکست نہ صرف سیریز ہارنے کا سبب بنی، بلکہ گرین شرٹس کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ایک بڑا سوالیہ نشان بھی چھوڑ گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں