Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک)ممتاز سیاسی وار سماجی و کاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹو سمیر الیکٹرانکس مہر رضوان علی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر سال اپنے ادارے میں کام کرنے والے ایک فرد کو فری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے عمرہ پر بھیجیں گے
اس سلسلے میں اج قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب کا چناؤ کیا گیا اور وہ خوش نصیب سیلز افیسر سمیر الیکٹرانکس عادل بٹ کا نام نکلا اس عمل کو ادارے کے تمام افراد نے شاندار الفاظ میں سراہا اور مہر رضوان علی کو خراج تحسین پیش کیا قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر مہر رضوان علی نے اور ادارے کے دوسرے افراد نے عادل بٹ کو مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔