ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، فلم 22 اگست کو ریلیز ہوگی

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - پاکستانی اداکار عمران اشرف بھارتی پنجابی سینما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ ان کی پہلی بھارتی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا” 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے، جبکہ کہانی سریندر اروڑا نے تحریر کی ہے۔ یہ فلم ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی کامیاب فلم "سردار جی 3” کی ریلیز کے بعد پاکستانی فنکاروں کی بین الاقوامی پذیرائی کا اگلا سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔

عمران اشرف، جو پاکستان میں اپنی اداکاری کے منفرد انداز اور بااثر کرداروں کی بدولت بے پناہ شہرت رکھتے ہیں، اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں فلم کا آفیشل ٹریلر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹریلر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں