عمران خان ٹیپو سلطان سے بھی بڑا دلیر ہے، مظہر برلاس

عمران خان ٹیپو سلطان سے بھی بڑا دلیر ہے، مظہر برلاس
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)نامور صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار مظہر برلاس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ "قوم نے ٹیپو سلطان اور سراج الدولہ کی بہادری کے قصے سنے تھے، مگر اب وہ اپنی آنکھوں سے ایک ایسا بہادر لیڈر دیکھ رہی ہے جو ان سے بھی بڑھ کر ہے۔

مظہر برلاس نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں رکھنے کی اصل وجہ اب پوری قوم کے سامنے واضح ہو چکی ہے۔ "دنیا بھر میں پھیلے میر جعفر اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مگر وہ پوری دنیا کے سامنے اکیلا کھڑا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت کے کسی فرعون کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں، نہ ہی کسی یزید کی بیعت قبول ہے۔ "پچھلی کئی صدیوں میں اتنا نڈر، دلیر اور بے خوف لیڈر اس سرزمین نے پیدا نہیں کیا۔"

مظہر برلاس نے عمران خان کو "پوری دنیا کے آزادی پسندوں کا رہنما" قرار دیتے ہوئے ان کی سالگرہ پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حق پرستوں کو مبارکباد دی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں