Metro53 - کنجاہ (ویب ڈیسک)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوڑی بکھو میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی نسبت سے ایک روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور سکول کونسل کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کیں۔ مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو تلقین کی کہ اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔سکول کے ہیڈ ماسٹرمحمد بوٹا طور اور اساتذہ نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسی محافل بچوں کی تربیت کے لیے نہایت اہم ہیں۔