عمران خان نے گوہر،سلمان،وقاص کو خالی جگہ پرکرنے کیلئے رکھا ہے،فواد چودھری

عمران خان نے گوہر،سلمان،وقاص کو خالی جگہ پرکرنے کیلئے رکھا ہے،فواد چودھری
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) ملکی سیاست جیل میں قیدسابق وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد ہی چل رہی ہے، سلمان اکرم راجہ،بیرسٹرگوہراورباقی لوگ شیخ وقاص یہ پی ٹی آئی کے لوگ نہیں ہیں، ان کوبانی پی ٹی آئی عمران خان نے خالی جگہ پرکرنےکے لئے رکھا ہوا ہے جس وجہ یہ ماڈل کامیاب ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک نیوز پر سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام "جواب دو" میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب بانی پی ٹی آئی نے ماڈل بنایاہے کہ جیل میں بیٹھ کرساری پارٹی خود چلاؤں گا۔عمران خان نے پارٹی میں بزدار والا ماڈل ہی آگے بڑھایاہے۔بزدار کاماڈل تھاکہ اسلام آبادمیں بیٹھ کرپنجاب چلائیں گے وہ کامیاب نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی کے اردگردہی سیاست چل رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے مزید کہا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کسی بھی ایکٹیویٹی میں دلچسپی نہیں رکھتے اوردوسری طرف بھی خواہش نہیں ۔میں نےکئی بار چودھری  پرویزالٰہی سے بات  کرنے کی کوشش کی لیکن مسلسل خاموشی   ہی جواب ملا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں