رانا عمر فاروق گجرات کے نئے ڈی پی او تعینات

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سینئر پولیس افسر رانا عمر فاروق کو ضلع گجرات کا نیا ڈی پی او تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

رانا عمر فاروق اس سے قبل سی ٹی ڈی انٹیلیجنس میں بطور ایس ایس پی تعینات تھے، جہاں وہ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق حساس امور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

انہیں ایک تجربہ کار، محنتی، اور نظم و ضبط کا پابند پولیس افسر تصور کیا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل سیالکوٹ، خانیوال، اور جہلم میں بھی ڈی پی او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

گجرات میں ان کی تعیناتی سے توقع کی جا رہی ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر پالیسی اختیار کی جائے گی

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں