گجرات :پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان بھرپور انداز میں ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

 نیوز الرٹ کے مطابق،پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں پنڈی تاتار، نت ٹبہ، ملکوال، علی پور اور کوٹ پتواں میں راشن، پانی، اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں امجد پرویز بٹ، چوہدری احسان باگڑی، چوہدری اعجاز چک بھولا اور چوہدری فوادنت نے ذاتی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا اور انہیں ریلیف کیمپوں تک پہنچایا۔ کیمپوں میں متاثرین کو فوری طبی امداد اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی کارکنان اور مقامی عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں