Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز بلند ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما چودھری مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں عمران خان کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ
"جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔"
یاد رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان حلقوں میں کسی کو نامزد نہیں کریں گے جہاں پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کو "ناجائز طریقے" سے نااہل قرار دیا گیا، کیونکہ ان ارکان نے سخت حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اختلاف پارٹی کے اندر حکمت عملی پر جاری بحث کی عکاسی کرتا ہے، جو آئندہ انتخابی فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔