پاکستان کودوسرے ٹی 20 میں شکست، سیریز 1-1 سے برابر

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست دے دی اور جیت کے لیے دیا گیا 134 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے آخری گیند پر ہدف حاصل کیا جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے اور اب فیصلہ کُن میچ کل کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی جیت میں گوڈاکیش موتی کے 28، شائی ہوپ کے 21 اور جیسن ہولڈر کے 16 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا۔

قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 40 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سلمان آغا نے 38 اور فخر زمان نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں