گجرات: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ، نچلے درجے کا سیلاب متوقع

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (عامر بیگ) دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ متعلقہ حکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے۔ محکمہ فلڈ کنٹرول کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ 26 ہزار کیوسک سے بڑھ کر نچلے درجے کے سیلاب کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق  اگلے 24 گھنٹوں میں بہاؤ ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر سکتا ہے، جو شدید سیلابی صورتحال کی جانب اشارہ ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1,52,022 کیوسک جبکہ اخراج 1,25,222 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح، خانکی بیراج پر پانی کی آمد 1,76,315 کیوسک جبکہ اخراج 1,70,955 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے قادرآباد بیراج پر بھی پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب کی حدود میں داخل ہو چکی  ہے۔محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول حکام نے آئندہ تین روز کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس تناظر میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور قریبی ریلیف مراکز سے رابطے میں رہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں