گجرات: صحافت جرم بن گئی، مؤقف لینے پر صحافیوں پر تشدد ، مقدمہ درج

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (اعجاز شاکر) گجرات میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے صحافی پر مؤقف لینے کی پاداش میں حملہ، بدسلوکی اور پھر انہی صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

 مقامی  میڈیا کی کوریج کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سید ذوالفقار حیدر اور کیمرہ مین سی ای او ہیلتھ سید عطا المنعم کا مؤقف لینے کے لیے ان کے دفتر پہنچے، مگر جواب دینے کے بجائے مبینہ طور پر صحافیوں کو کمرے میں بند کر کے زدوکوب کیا گیا اور ان کا کیمرہ چھین لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دی گئی، جس پر تھانہ اے ڈویژن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صحافیوں کو بازیاب کروایا۔

واقعے کی سنگینی دیکھتے ہوئے سینئر صحافی عبد الستار مرزا، نوید شاہ اور رانا شہزاد سمیت دیگر صحافی بھی تھانے پہنچے۔ تھانے میں ڈی ایس پی رائے سرفراز اور دو ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او نے واقعے پر معذرت بھی کی۔

 معذرت کے بعد بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے صحافیوں کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت سید ذوالفقار حیدر، عبد الستار مرزا، نوید شاہ اور رانا شہزاد پر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں