Metro53 - گجرات(عامر بیگ) بلوچستان کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ حکومت نے 8 نکات نہ مانے تو لانگ مارچ ہوگا پنجابی اور بلوچ کا قاتل ایک ہے، لوگوں کو شعور آ چکا ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان اورایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ۔ کہا ۔ہم نے ہر فورم پر پنجابیوں کے قتل کی مخالفت کی ہے۔
بھتیجے اور چاچو کی حکومت نے ہر جگہ روڑے اٹکائے ہیں۔ لانگ مارچ ہر جماعت کرتی ہے، ہمیں کیوں روکا جا رہا ہے؟۔ہم قانون شکنی نہیں کرتے، ہمارا مارچ آئینی ہوگا ۔بلوچستان کی محرومیوں پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا دوٹوک مؤقف۔ گجرات میں پریس کانفرنس میں کہا ’’ہم آئین و قانون کے اندر رہ کر لڑ رہے ہیں۔بلوچستان میں جاری محرومیوں، سکیورٹی صورت حال، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو آئینی حقوق دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر غداری کے الزامات لگائے جاتے ہیں، لیکن ہم ہر فورم پر امن، اتحاد اور آئین کی بات کرتے ہیں۔ ہزارہ قبرستان پنجابی، بلوچ، سندھیوں سے بھرا ہوا ہے۔ بلوچستان سی پیک کی بنیاد ہے، مگر ایک کلومیٹر موٹروے ابھی تک نہیں بنی۔ماہ رنگ بلوچ کو انصاف دینے کے بجائے بھارتی ایجنٹ کہا گیا۔ مظالم کو لسانی رنگ دینا افسوسناک ہے۔۔چمن سے گوادر تک بارڈر کھولو، روزگار دو۔معدنیات سے بھرپور صوبے کو بنیادی سہولیات بھی نہیں ملتیں۔