Metro53 - گجرات (اعجازاحمد شاکر)گجرات میں بارشی پانی میں نہاتے ایک ہی گاؤں کے چار بچے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔
گجرات کے نواحی علاقے پنڈی سلطان پور کے رہائشی دو سگے بھائیوں چودہ سالہ علی حسن، سولہ سالہ محمد علی سمیت نو سالہ سمیع اللہ اور تیرہ سالہ وقاص گاؤں کے باہر بنے بارشی پانی سے بننے والے تالاب میں نہا رہے تھے ، اچانک گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گئے ۔دو بچوں کی نعشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیں ۔ باقی دو بچوں کو اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے لائن سرچ کے ذریعے پانی سے مردہ حالت میں نکالا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مزکورہ جگہ پر کھدائی کر کے مٹی نکالی گئ تھی جو حالیہ بارشوں کے بعد تالاب بن گیا تھا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں نہروں اور کھلے پانیوں میں نہانے پر پابندی تو لگائی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔جس کی وجہ سے آئے روز لڑکوں کے پانی میں ڈوبنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔