سی سی ڈی گجرات کی بڑی کارروائی: دو اسلحہ بردار گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات: ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو خطرناک ملزمان گرفتار، کلاشنکوف اور 223 بور رائفل برآمد

گجرات، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) گجرات نے ایک اہم کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت احسان علی اور عمران علی کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں ناجائز اسلحے کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل، ایک 223 بور رائفل اور متعدد گولیاں (روند) برآمد کی گئیں۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ مجرمانہ نیٹ ورک یا ماضی کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

CCD گجرات کی یہ کارروائی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے، جس پر شہری حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 
شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں