سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کرگئیں

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - ریاض: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال آج بروز منگل ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ  بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔

ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی والدہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں