Metro53 - بھارت میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے ایک سال میں 36 فلموں کا ریکارڈ بنایا ہے اور کئی دہائیوں بعد بھی قائم ہے۔
الی وڈ میں اکشے کمار کو ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں کرنے والا اداکار مانا جاتا ہے اور وہ ایک سال میں 5 سے 6 فلموں میں اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔
عامر خان جیسے مسٹر پرفیشکنسٹ ایک فلم برسوں میں مکمل کرتے ہیں۔
لیکن بھارت میں ایک ایسا بھی سپراسٹار ہے جس نے ایک سال میں 36 فلموں میں کام کرنے ریکارڈ بنایا۔ اس سپر اسٹار نے 1983 میں 36 فلموں میں کام کیا پھر اس کے اگلے برس 1984 میں 34، 1985 میں 28 اور 1986 میں مزید 35 فلمیں کیں۔
یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کو اب تک کوئی نہیں توڑ سکا بلکہ اب تک اس کے آس پاس بھی کوئی نہیں پہنچ سکا۔
یہ بھارتی سپر اسٹار کون ہیں؟
یہ تمام منفرد ریکارڈ بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے 73 سالہ سپر اسٹار مموتی نے بنا رکھے ہیں جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔