شاہ رخ خان کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کی خبروں سے متعلق حقیقت سامنے آگئی۔

2 روز قبل شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کو فلم 'کنگ' کے سیٹ پر حادثہ پیش آیا اور انہیں کمر کی انجری ہوئی ہے جس کے سبب مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے اور علاج و آرام کے لیے جلد ہی برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔

اب این ڈی ٹی وی نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی اور بتایا کہ یہ سب محض افواہ ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں