Metro53 - بھارت کی مشہور ڈانس کوریوگرافر سروج خان کوبالی وڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیت کے طور پر سب ہی جانتے ہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی کے کچھ پوشیدہ حقائق سے بیشتر مداح ناواقف ہیں۔
سروج خان کا انتقال 2020 میں عالمی وبا کورونا کے ابتدائی مرحلے کے دوران ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں پیش آنیوالی بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعدسروج خان نے بطور بالی وڈ کوریوگرافر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
بھارتی میڈیا سےگفتگو میں سروج خان اپنی 2 شادیوں کی وجوہات اور اسلام قبول کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کا بھی انکشاف کرچکی تھیں۔