علی امین گنڈا پور نے جھوٹ اور عوام کو گمراہ کرنے پر یوٹیوبر آفتاب اقبال کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

علی امین گنڈا پور نے جھوٹ اور عوام کو گمراہ کرنے پر یوٹیوبر آفتاب اقبال کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
Metro53

Metro53 - پشاور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے جھوٹ اور مذہبی منافرت کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے پر یوٹیوبر آفتاب اقبال کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق  آفتاب اقبال نے اپنی ویڈیو میں جھوٹے، بےبنیاد، اور بدنیتی سے بھرپور الزامات لگائے، جس میں انہوں نے "ابرہام اکارڈ" جیسے مسلمانوں کے لیے انتہائی حساس اور مذہبی معاملات سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ پر بے بنیاد الزام لگائے اور مذہبی جذبات کو اکسانے اور عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔ اس نازیبا پروپیگنڈے نے نہ صرف سابق وزیراعلیٰ علی امین خان گندا پور کی سیاسی اور سماجی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، بلکہ ان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔

نوٹس کے مطابق آفتاب اقبال سے فوری طور پر الزامات واپس لینے، عوامی معافی مانگنے، اور مستقبل میں اس قسم کے گستاخانہ بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں