محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔

اپوزیشن کے اس اقدام کے بعد محمود خان اچکزئی باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت کریں گے اور حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 

 سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد اب محمود خان اچکزئی کی باضابطہ تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نمائندے کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں