ون ڈے فارمیٹ کی تبدیلی کامعاملہ،مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی کوخط لکھ دیا

ون ڈے فارمیٹ کی تبدیلی کامعاملہ،مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی کوخط لکھ دیا
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں کپتانی کے معاملے پر مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے یہ خط سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو ارسال کر دیا ہے، اور دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں