گجرات میں 2 مزید موٹر سائیکل چوری

گجرات میں 2 مزید موٹر سائیکل چوری
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ضلع گجرات میں موٹر سائیکل چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 2 موٹر سائیکل غائب کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چور گینگ کی تازہ ترین کارروائیوں کے دوران ، کھاریاں اور فتو پور سے موٹر سائیکل چوری کرلیے گئے۔

کھاریاں میں چوری کی واردات مال آف کھاریاں میں پیش آئی جہاں نامعلوم چور پارکنگ میں کھڑی شہری طلحہ وسیم کی موٹر چوری کر کے لے گئے۔

فتو پور میں محسن علی کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے غائب کر دی گئی۔پولیس نے شہریوں کی شکایات پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں