پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم 378 کے تعاقب میں 269 پر آؤٹ ، نعمان علی کے 6 شکار

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم 378 کے تعاقب میں 269 پر آؤٹ ، نعمان علی کے 6 شکار
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔

دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے3اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں