زیرسمندر کیبل کی مرمت ، آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

زیرسمندر کیبل کی مرمت ، آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک)سمندری کیبل کی مرمت کے باعث آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام صبح گیارہ بجے شروع ہو گا اور یہ عمل تقریباً اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ مرمت کے کام کے سبب انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کہا ہے کہ کمپنی کی ایک زیرِ سمندر کیبل میں موجود خرابی کو دور کرنے کے لیے مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت انجام دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمی آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے کے قریب شروع ہو گی ، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس زیرِ سمندر کیبل سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں