سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع

سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع
Metro53

Metro53 - پشاور(ویب ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کےلیے درخواست جمع کرادی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ممبران نے نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے میں عدالت عالیہ پشاور کے رجسٹرار کے پاس درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سہیل آفریدی 90 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں، نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کےلیے گورنر صوبے میں موجود نہیں ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت حلف کے لیے چیف جسٹس کسی کو بھی نامزد کرسکتے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی یا کسی بھی شخص کو حلف کے لیے نامزد کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں