Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 19 آزاد امیدوار حکومت سے رابطے میں ہیں اور وہ پہلے بھی ساتھ آنا چاہتے تھے
وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے یہ بات نجی چینل ایک نیوز پروگرام "جواب دو ود فرخ وڑائچ" میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہا کہ سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور حکومت آزاد امیدواروں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ پہلے ہی ہمارے ساتھ آنا چاہتے تھے، لیکن اب حالات زیادہ سازگار ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی رکن اپوزیشن کا ساتھ دے گا تو "وہ اپنے حلقے میں واپس نہیں جا سکے گا"۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کا سودا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی سیاست ایک نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے دباؤ، لچک اور سیاسی چالوں کا استعمال جاری ہے۔