Metro53 - پشاور(ویب ڈیسک)پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کی بڑھتی کارروائیوں کی ایک وجہ سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے مگرکسی فرد واحد کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اپنی ذات اور مفاد کے لیے پاکستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے جان و مال کا سودا کرے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ایسی قیادت لائی جائے جو ریاست کے خلاف ہو کیونکہ اسٹیبلشمنٹ بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ صوبے میں شدت پسندی کی ایک وجہ سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے تاہم انھیں امید ہے کہ خیبر پختونخوا میں ’عوام کی سلامتی کے لیے افغانستان سے سکیورٹی کی بھیک مانگنے کی بجائے ذمہ داران خود اس کی حفاظت کریں گے۔