Metro53 - اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی چوتھی برسی 10 اکتوبر جمعہ کو منائی گی۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر
عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔