گجرات میں چناب پل کنٹینرلگاکر دونوں اطراف سے بند

گجرات میں چناب پل کنٹینرلگاکر دونوں اطراف سے بند
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج اوراسلام آباد راولپنڈی کی طرف مارچ کے اعلان کے باعث حکومت نے گجرات میں چناب پل کے دونوں اطراف کوکنٹینر لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔

اسلام آباد اور لاہور کی سمت سفر کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ اگر سفر نہایت ضروری نہیں تو فی الحال مؤخر کر دیں۔ گجرات میں جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ  کے  راستے دونوں اطراف سے بند کر دیے گئے۔  مہسم چوک اور دولت نگر چوک کنٹینر لگا کر مکل بند کر دیا گیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں  ۔ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری مختلف جگہوں پر تعینات ہے ، سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں