کرسٹیانو رونالڈو 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز دولت کیساتھ دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز دولت کیساتھ دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے
Metro53

Metro53 - کراچی ( ویب ڈیسک )پرتگال سے تعلق رکھنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے پہلی بار 40 سالہ پرتگالی اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز ہے، جس میں ان کی کیریئر کی آمدنی، سرمایہ کاری اور اشتہاراتی معاہدے شامل ہیں، رونالڈو نے 2002ء اور 2023ء کے دوران 55 کروڑ ڈالرز تنخواہ کی مد میں کمائے۔ بلومبرگ کے مطابق جب رونالڈو نے 2022ء میں سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر جوائن کی تو وہ مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے فٹبالر بن گئے، جن کی سالانہ تنخواہ 23 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں