Metro53 - راولپنڈی ( ویب ڈیسک )راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرین اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ۔
ریلوے حکام کے مطابق مارگلہ سٹیشن سے روانہ ہونے والی اسلام آباد ایکسپریس کوسوہاوہ کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ اکانومی کلاس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر ی،تاہم ٹرین حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضع رہے کہ اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی کیلئے نان سٹاپ چلائی جارہی ہے، اطلاعات کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔