صنم جاوید پی ٹی آئی کاقیمتی اثاثہ،پراسرارگمشدگی قابل مذمت ہے، بیرسٹرسیف

صنم جاوید پی ٹی آئی کاقیمتی اثاثہ،پراسرارگمشدگی قابل مذمت ہے، بیرسٹرسیف
Metro53

Metro53 - پشاور(ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔

 ایکسپر یس کے مطابق، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے  ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں