گلگت :قاضی نثار احمد قاتلانہ حملے میں چار محافظوں سمیت زخمی

گلگت :قاضی نثار احمد قاتلانہ حملے میں چار محافظوں سمیت زخمی
Metro53

Metro53 - گلگت بلتستان(ویب ڈیسک)اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کے امیر و مرکزی خطیب قاضی نثار احمد کے قافلے پر سی پی او چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔حملے میں قاضی نثار احمد چار محافظوں سمیت زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قاضی نثار احمد زخمی ہوئے ان کے بازو پر گولی لگی۔ جبکہ ان کے چار محافظ بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہید سیف الرحمان ہسپتال داخل کیا گیا ہے ۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔میڈیا لنز گلگت کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد گلگت شہر میں بازار بند ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہے ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں