تحریک انصاف کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان
Metro53

Metro53 - کوئٹہ( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔

ڈیلی پاکستان کےمطابق، داؤد شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں