بیان بازی بند کریں، مناظرے کیلئے تیار ہوں، مرتضیٰ وہاب کا پنجاب حکومت کو چیلنج

بیان بازی بند کریں، مناظرے کیلئے تیار ہوں، مرتضیٰ وہاب کا پنجاب حکومت کو چیلنج
Metro53

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت بیان بازی سےگریزکرے اور سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

 نجی چینل جیونیوز کے مطابق، کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔

  میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹرمپولین پارک کا افتتاح کر دیا، جس کی فیس عوام کی پہنچ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کام پر یقین رکھتی ہے،کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات اٹھا  رہے ہیں، آج شہر کی رونقیں بحال ہو  رہی ہیں، ہمارے کاموں پر مخالفین عدالت بھی چلے جاتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں