بلاول بھٹو بطور وزیر خارجہ حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کرتے رہے،عظمیٰ بخاری

بلاول بھٹو بطور وزیر خارجہ حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کرتے رہے،عظمیٰ بخاری
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے، جن کے اپنےگھرباپ بیٹے کی نہیں بنتی وہ ہمارے گھر میں فضول طعنےکرکے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب  کےخلاف  سازش کر رہے ہیں، جب آپ پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تب آپ سازشیں شروع کردیتے ہیں، جب آپ سے آپ کی کارکردگی پوچھی جاتی ہے تو صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ 

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں