صمود فلوٹیلا کے ایک اطالوی رکن نے اسرائیل کی حراست کے دوران اسلام قبول کرلیا

صمود فلوٹیلا کے ایک اطالوی رکن نے اسرائیل کی حراست کے دوران اسلام قبول کرلیا
Metro53

Metro53 - استنبول (ویب ڈیسک) غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک اطالوی رکن نے اسرائیل کی حراست کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

ترکیہ کی انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق  توماسو بورتولازی کا تعلق اٹلی سے ہے اور وہ بھی گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کا حصہ تھے۔ وہ ماریا کرسٹن نامی کشتی کے کپتان تھے۔استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توماسو نے کہا کہ اسرائیلی حراست کے دوران قید میں ان کے تمام ساتھی مسلمان تھے اور ان میں سے اکثر کا تعلق ترکیہ سے تھا۔

انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھی نماز پڑھ رہے تھے، اسی دوران اسرائیلی فوجی آئے اور ان پر تشدد کیا اور انہیں نماز پڑھنے سے روکا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور سیل کے اندر ہی کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں