ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے فخرزمان کوکپتان بنایا جائے،یونس خان

ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے فخرزمان کوکپتان بنایا جائے،یونس خان
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے قومی ٹیم کی موجودہ پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو قیادت فخر زمان جیسے باصلاحیت اور خطرناک بلے باز کو دینی چاہیے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے دنیا کے باؤلرز ڈرتے ہیں، لیکن وہ ٹیم کی قیادت کے بجائے باہر بیٹھا ہے، اور جس کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، اسے کپتان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں فخر زمان، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے متاثر کن کارکردگی نہیں دکھائی۔

سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہبابر نے ٹی 20 کرکٹ میں 4 ہزار رنز بنائے ہیں، وہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کا ستون ہے، اسے ٹیم سے باہر کرنا ناقابلِ فہم ہے۔یونس خان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں شائقین کرکٹ سلیکشن پالیسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں