پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،چودھری شجاعت

پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،چودھری شجاعت
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملاقات کرنے والے سینئر رہنماؤں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن اور مسز فرخ خان شامل تھے، رضوان صادق، مہرین ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چودھری، چودھری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل اور یاسر عرفات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں