Metro53 - مدینہ (ویب ڈیسک )مسجد نبوی ﷺ میں 60 سال سے زائد عرصے تک قرآن مجید کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد مدرس شیخ بشیر احمد صدیق کا انتقال ہو گیا۔
جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان کے مطابق ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی اور انہیں جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔شیخ بشیر احمد صدیق نے اپنی زندگی قرآن کی تعلیم، تبلیغ اور خدمت کے لیے وقف کی، اور ان کے دنیا بھر میں شاگرد موجود ہیں۔ان کا انتقال دینی حلقوں میں گہرا صدمہ ہے۔