کولمبو:ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کولمبو:ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
Metro53

Metro53 - کولمبو( ویب ڈیسک ) کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے 130 رنز کا تعاقب 3 وکٹوں کے نقصان پر 31.1 اوورز میں پورا کیا۔

بنگلادیشی ٹیم کی جانب سے ربیعہ حیدر 54 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں جبکہ  شبانہ نے بھی 24 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔کپتان نگار سلطانہ 23 شرمین اختر 10 اور فرزانہ حق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور رامین شمیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4، ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے 2، 2 اور ربیعہ خان، فہیمہ خاتون اور نشیتا اختر نشی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں