Metro53 - گجرا ت( ویب ڈیسک )تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع گلیانہ پل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے واقعے میں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ والد زخمی ہو گیا۔
نیوزالرٹ کے مطابھق، پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت پنجوڑیاں کے رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے۔