Metro53 - دبئی(ویب ڈیسک)بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہے۔