شارجہ :بڑااپ سیٹ،نیپال نے ویسٹ انڈیز کوٹی 20 میچ میں شکست دے دی

شارجہ :بڑااپ سیٹ،نیپال نے ویسٹ انڈیز کوٹی 20 میچ میں شکست دے دی
Metro53

Metro53 - شارجہ (ویب ڈیسک )نیپال کرکٹ ٹیم نے 2 بار کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔

 نجی چینل جیونیوز کے مطابق،نیپال نے ہفتے کو شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف اپنی پہلی  کامیابی حاصل کی۔ 

 نجی چینل جیونیوز کے مطابق،نیپال نے ہفتے کو شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف اپنی پہلی  کامیابی حاصل کی۔ 

اس سے قبل 2014 میں نیپال نے افغانستان کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا، لیکن اس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے  ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے۔روہت 38 اور کوشل ملا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز اسکور کیے۔عامر جانگو  اور ایلن 19،19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یوں نیپال نے 2 بار کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔ 

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں